یلاپور:14؍ فروری (ایس اؤ نیوز) شہر کے ایک رئیل اسٹیٹ کے کاروباری کےگھر گھس کر حملہ کرنے کےعلاوہ اس کے قتل کی سازش رچے جانےکے الزام میں یلاپور پولس نے 8ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یلاپور کے شبگیری کے مکین رئیل اسٹیٹ کے کاروباری سریش ریونیکر کے گھر جمعہ کی رات کواچانک چند انجان لوگ گھس گئے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے اُس پر حملہ کردیا پھر ان کاموبائیل چھین کر فرار ہوگئے۔ اس تعلق سے سریش نےیلاپور پولس تھانہ میں کیس درج کیا ہے۔
معاملہ کی تفتیش کے لئے نکلی پولس نے اتوار کو 8ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارشدگان کی شناخت مہابلیشور کے گنپتی بھٹ (ایم جی بھٹ)، ہلیال کسبا گلی کے ونود رام چندر کامت، بیلگام ضلع کھاناپور تعلقہ کے نیو نائکن گلی کے گوند شانتارام ستار، کھاناپور ، یوڈو گاکے نام دیو شیوقاجی ہلگیکر، بیلگام ضلع وڈگاؤں وڈر کالونی کے سشانت اشوک کھانا پوری ، شری دھر سریش اپری، راگھویندر عرف راگھو اشوک شنور، منجوناتھ گنگارام دنڈگل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزموں سے دو بائک ، ایک کار، 9موبائیل فون ضبط کرلئے گئے ہیں اور تمام کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔